بنگلورو،25/جنوری(ایس او نیوز)کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعرات کوحکومت کو ہدایت دی کہ یلہنکا ایر بیس پر 2019کے دو سالہ ایر شو کے دوران ہوئی آتشزدگی کی تحقیق میں ہوئی پیش رفت کی رپورٹ دے۔حادثے کے تعلق سے ایک عدالتی تحقیق کرانے کی گزارش کرتے ہوئے وظیفہ یاب ونگ کمانڈرجی وی اتھری اور اڈوکیٹ گیتا مشرا نے جسٹس ابھے ایس اوکا کی قیادت والی ڈویژن بنچ میں مفاد عامہ کی ایک عرضی داخل کی تھی۔ہائی کورٹ نے ایچ اے ایل کو ہدایت دی کہ وہ اس تعلق سے کوئی اعتراض ہو تو اگلی شنوائی سے پہلے داخل کرے اور معاملہ ملتوی کردیا۔ ریکارڈ کے مطابق 23فروری2019کوشو کے پارکنگ علاقے میں 300کاریں آگ میں پوری طرح جل کا خاکستر ہوگئی تھیں۔